حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ قم میں تبلیغی و ثقافتی امور کے سرپرست حجت الاسلام حسین مردانپور نے رہبری مساجد کمیٹی اور جامعۃ الزہراء (س) کے تعاون سے مسجد امام سجاد (ع)، پردیسان قم میں منعقدہ ایک نشست میں اپنے خطاب کے دوران خاندان کی بنیاد کو مستحکم کرنے اور خواتین کے مساجد سے تعلق کی اہمیت کو بیان کیا۔
انہوں نے کہا: اسلام میں خاندان سے زیادہ مقدس کوئی ادارہ نہیں اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روایت میں آیا ہے کہ خاندان؛ اسلامی معاشرے کا مقدس ترین نکتہ ہے۔
حجت الاسلام مردانپور نے مسجد کو دینی اور ثقافتی تربیت کے لیے انتہائی مؤثر مقام قرار دیتے ہوئے کہا: مساجد اپنی عبادتی حیثیت کے ساتھ ساتھ تربیتی اثر بھی رکھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: مسجد وہ مقام ہے جو فطری طور پر تربیتی اثرات رکھتا ہے اور جسے نماز جماعت کے ساتھ خواتین کی تعلیم و روحانی ترقی کے لیے ایک مؤثر مرکز بنایا جا سکتا ہے۔
آپ کا تبصرہ